پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ہیروئین پینے والا ملک ہے


پاکستان میں ہیروئین




پاکستان میں 1978سے قبل ہیروئین کے نشے کا ایک بھی عادی موجود نہیں تھا مگر اس خطے 
میں دو اہم ترین واقعات افغا نستان پر روس کا حملہ اور ایران میں شاہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس خطے سے افیون کے باہرجانے اور اور افیون کی تیاری کے روائیتی مراکز کے بند ہو جانے کے نتیجے پاکستان میں بھی ہیروئین دیکھی جانے لگی پاکستان کا شمار طویل عرصے تک ان ممالک میں رہا ہے جو کہ افیون پیدا کرنے والے ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں 
پاکستان میں ہیروئین اور منشیات
پاکستان میں ہیروئین سب سے پہلے 1980 میں اس وقت سامنے آئی جب کوئیٹہ شہر میں ہیروئین کو پکڑا گیا یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ جنب ہیروئین کی بڑی مقدار اس طرح پکڑی گئی اس وقت تک نہ تو پاکستان میں ہیروئین بنائی جاتی تھی اور نہ ہی اس کا کہیں پر استعمال کیا جاتا تھا اس لئے ہیروئین کے پکڑنے والے افسر کے لئے ہیروئین کو شناخت کرلینا ہی بہت بڑا مسئلہ تھا جب کہ اس کے لئے یہ مزید دشوار ترین کام تھا کہ کس طرح اپنے افسروں کو یقین دلائے کے پکڑا جانے والا پاوڈر دنیا کا سب سئے خطرناک ترین نشہ ہے زرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اگرچے کہ ہیروئین کی پاکستان میں آمد کے بارے میں یہ ہی کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان میں ہیروئین آئی مگر حقائق یہ ہیں کہ دنیا میں سب سے پہلے ہیروئین جرمن کیمیا دانوں اور میڈیسن کمپنیوں کے زریعے تجارتی بنیادوں پر متعارف کی گئی تھی کوئٹہ شہر پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جہاں پر جرمن میڈسن کمپنی کا شاخ موجود ہے جو کہ پاکستان میں جرمنی کے لئے خام مال خرید کر برآمد کرتی ہے اور پاکستان میں بعض جرمن ادویات لائیسنس کے تحت تیار بھی کرتی ہے زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بلوچستان ہی میں سب سے پہلے ہیروئین تیار کی گئی تھی اس حوالے سے یہ بھی بات کہی جاتی ہے کہ افغانستان میں آنے وای روسی افواج نے ہیروئین بنانے کے فارمولے کوافغانستان میں متعارف کرایا تھا جو کہ بعد میں پاکستان میں عام ہو گئی جس کے بعد یہ ایران میں بھی متعارف ہوئی اس طرح اس خطے میں ایران افغانستان اور پاکستان پر مشتمل گولڈ ن کریسنٹ بنا جو کہ ہیروئین اور منشیات کی دنیا میں بہت معروف ہے ہیروئین تیار کرنے کا فارمولا عام ہوا اب تو گلی گلی مل جاتا ہے پاکستان میں دو قسم کی ہیروئین تیار کی جاتی ہے ایک کو ڈایا اسٹائیل مارفین(سفید ہیروئین ) اور دوسری کو مونو اسٹائیل مارفین ( بھوری ہیروئین) کہا جاتا ہے بھوری ہیروئین نسبتا سستی ہیروئین کہلاتی ہے جبکہ سفید ہیروئین مہنگی سمجھی جاتی ہے
ہیروئین کو نشے کے طور پر سیگریٹ ، بیڑی ،کے دھوئیں ، کے زریعے یا انجکشن، کے زریعے استعمال کیا جاتا ہے اس کا استعمال سرور (بظاہر جنسی قوت میں اضافے کا باعث ) بنتا ہے یہ جسم میں داخل ہونے کے بعد فوری طور پر خون کے اندر شامل ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دماغ اور تمام جسم اس کے نشے کی زد میں آجاتا ہے یہ ہی وجہ ہے منشیات کے عادی حضرات کے لئے ہیروئین سے زیادہ بہتر کوئی دوسرا نشہ کوئی پیدا ہی نہیں ہو سکا ہے ہیروئین کے بذریعہ انجیکشن بدن میں داخل ہو جانے کے بعد ہیروئیچی کو ایک دم گرمی لگنے کا احساس ہوتا ہے گویا اس کے جسم سے گرمی اس کے سر کی طرف بڑھ رہی ہے وہ مکمل طو پر کیف و سرور کی لذت سے دوچار ہو جاتا ہے


اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان دنیا کا 
سب سے زیادہ ہیروئین پینے والا ملک ہے

 ادارہ تحقیق و تفتیش کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ اس وقت کراچی
 کے ہر علاقے اور ہر بڑے محلے کو ہیروئین مافیا نے اپنے نرغے میں بری طرح سے لے رکھا ہے
سروے میں جو زاہد نہاری ہوٹل کے سامنے ،اسٹوڈنٹس بریانی کے سامنے ، ایمپریس مارکیٹ ،جہانگیر پارک،ایم اے جناح روڈپر صابری نہاری کے سامنے ،برنس روڈ پر ملک نہاری کے سامنے ، پٹیل پاڑہ ،گارڈن ، لیاری ، میں بلوچستان جانے والی بسوں کے ا ڈے کے سامنے لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ کے سامنے ، ناظم آ باد، نیو کراچی، آلاصف اسکوائیر پر گلزار ہجری تھانے کی چوکی کے سامنے ،نیپا، صفورہ گوٹھ پر سچل تھانے کے سامنے ، پہلوان گوٹھ،ناتھا خان گوٹھ،عیسیٰ نگری،ناظم آباد دو نمبر ،حبیب بنک ، شیرشاہ، بنارس چوک ملیر مندر،ملیر بکرا پیڑی،قائد آباد پر اور ریلوے پل کے نیچے
مارکیٹ کے ساتھ کورنگی ، بھینس کالونی، شیریں جناح کالونی میں، جیکسن تھانے کی حدود میں مچھر کالونی میں اور ماری پور پربلدیہ میں موچکو تھانے کے علاقے موچکو اور کراچی کے بہت سے علاقوں میں کیا گیا
یہ بات سامنے آئی کیہ اس وقت کراچی میں اگر چے کہ ہیروئین فروشی کے اڈے موجود ہیں اور کہیں نہیں  ہیں مگر  کوئی بڑا  ہیروئین کا اڈا موجود نہیں ہے مگر اس کے باوجو ہیروئین کی  فروخت بڑے پیمانے پر ہورہی  ہے مگر اس طرح سے ہیروئین کی فروخت نہیں کی جارہی ہے  جس طرح سے ماضی میں باقائدہ اڈووں کی شکل میں ہیروئین فروخت کی جاتی تھی مگر اس وقت تمام کراچیء میں ہیروئین فروخت ہو رہی ہے ۔

جبکہ  علاقے کی پولیس اس تمام کاروبار میں ایک طرح تو حصہ دار ہے دوسری جانب سرپرست بھی ہے کیونکہ پولیس کی رضامندی اور سرپرستی کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی ہیروئین کا کاروبار کر سکے کیونکہ کراچی میں ہیروئین استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اب دو ملین سے زائد ہو چکی ہے جو کہ روزآنہ ہیروئین کو خریدتے اور استعمال کرتے ہیں اور اب کراچی شہر میں ہر جگہ نظر آجائیں گے
 ادارہ تحقیق و تفتیش کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آ ئی کہ نئی نسل زیادہ تر زہریلی ہیروئین کا شکار بن رہے ہیں جس کے بہت سے اسبا ب کی جانب اوپر تذکرہ کیا جاچکا ہے مگر سب سے اہم ترین پہلو یہ ہے کہ بعض کھانے پینے کی اشیاء مثلاپان ،گٹکا ، سپاری ، اور چھالیہ میں مکس کرکے ہیروئین کا عادی نئی نسل کو بنایا جارہا ہے کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق یہ حیرت ناک انکشاف اس طرح سے ہوا کہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا میں پاکستان اور بھارت میں تیار کردی سونف سپاریوں کے 36 نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیاگیا ان میں 9نمونوں میں ہیروئین اور 10میں مارفین کی ملاوٹ پائی گئی اس طرح یہ بات سامنے آئی کہ مختلف زرائع اور طریقوں سے ہیروئین کے سپلائیر اور بیوپاری نئی نسل کو ہیروئین کا عادی بنانے کی کوشش کرہی ہے
 ہیروئِن کےکراچی لانے کا طریقہ کارادارہ تحقیق و تفتیش کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق اس وقت کراچی میں ہیروئین مختلف زرائع سے لائی جارہی ہے زیادہ تر یہ ہیروئین کوئیٹہ سے بذریعہ بس لائی جاتی ہے اس کے کئی طریقے کار ہیں ایک تو مشہور اور بدنام طریقے کار ہے کہ خالی پیٹرول ٹینکروں میں لائی جائے یہ اگر چے بظاہر بہت آسان ہے مگر اب اس قدر عام ہو چکا ہے کہ کوئی بھی اس طریقے کار پر توجے نہیں دیتا ہے دوسرطریقے کار یہ ہے کہ کوئیٹہ اور بلوچستان سے آنے والے مسافراپنے ساتھ سامان میں ہیروئین اور دیگر منشیات لائیں مگر اکثر اوقات بھاری مقدار میں ہیروئین لائے جانے پر کوسٹ گارڈ کی اوتھل چیک پوسٹ پر یہ چیکنگ کے دوران یہ برآمد کر لی جاتی ہے اس لئے اکثر بیشٹر بعض خواتین کے زریعے کلو یا ادھا کلو ہیروئین ان کے جسم کے ساتھ باندھ کر یا ان کے برقعوں میں پوشیدہ کرکے لائی جاتی ہے اگر چے کہ یہ آسان تو ہے مگر اس کے زریعے سے زیادہ مقدار میں ہیروئین نہیں لائی جا سکتی ہے کے زریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک طریقہ اور بھی استعمال کرتے ہیں کہ وہ اپنا مال اوتھل سے پہلے کسی بھی مقام پر محفوظ کرلیا جاتا ہے پھر موقع غنیمت دیکھ کر یا مکھ مکا کرکے رات کے اندھیرے میں کراچی بیھیج دی جاتی ہے اس کا تیسرا طریقہ جس پر زیادہ عمل کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ کوئٹہ سے منشیات اور ہیروئین خضدار تک لائی جاتی ہے پھر اس کو ساحل مکران پر لے جاکر لانچوں کے زریعے اور دیگر زرائع سے کراچی تک لے جایا جاتا ہے یا پھر یہ منشیات اور ہیروئین خضدار سے بذریعہ سڑک شہداد کوٹ لے جائی جاتی ہے اس کے بعد یہ مختلف راستوں اور طریقوں سے کراچی لائی جاتی ہے اور اس منشیات کو کراچی سے باہر گڈاپ ٹاؤن کے گوٹھوں میں اور سبزی منڈی میں محفوظ کرلیا جاتا ہے جہاں سے مختلف زرائع اور طریقوں سے یہ منشیات تمام کراچی میں تقسیم کردی جاتی ہے یہ بات واضح رہے کہ ادارہ تحقیق و تفتیش جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیس کی رضماندی ہی کے ساتھ یہ کاروبار تمام کراچی میں کیا جارہا ہے اور لاکھوں ہیروئینچیوں کو روزآنہ ہیروئین فراہم کی جارہی ہے
وزارت منشیات اور اس کی کارکردگی

پاکستان میں منشیات کے خاتمے کے لئے اور منشیات زدہ افراد کی تربیت اور ان کو منشیات کی دلدل سے نکالنے کے لئے باقائدہ وزارت قائم کی گئی ہے جس کے موجودہ وفاقی سربراہ یا وزیر حاجی خدا بخش راجڑ ہیں جو  مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر سانگھڑ ضلع سے منتخب ہوئے  ہیں
 جناب خدا بخش راجڑ صاحب  کا تعلق صوبہ سندھ کے اس علاقے سے ہے جس کی سرحدیں پڑوسی ملک بھارت سے جاملتی ہیں  یہ وہ علاقہ ہے جو ہر اعتبار سے پاکستان کے اہم ترین خطوں میں شمار کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے ہونا یہ چاہئے تھا کہ منشیات کے حوالے سے اس علاقہ کی جانب خصوصی توجے دی جاتی وفاقی وزارت منشیات کی جانب سے اس اہم ترین علاقے میں منشیات کے کنٹرول کے ایسے مراکز قائم کئے جاتے جن کے زریعے علاقے میں منشیات مگر
ایسا نہیں کیا گیا ہے۔



کتاب  شریف خاندان نے پاکستان کیسے لوٹا:
 اب آپ کے اپنے شہر میں مندرجہ زیل  بک اسٹورز پر دستیاب ہیں 
کراچی ویلکم بک اردو بازار  ایم اے جناح روڈ
لاہور۔۔۔۔۔ مکتبہ تعمیر انسانیت ۔ اردو بازار 
لاہور۔۔۔۔۔ بک ہوم  اردو بازار
لاہور۔۔۔۔۔حق پبلیکیشن مزنگ روڈ
براہ راست حاصل کرنے کے لیئے  رابطہ قائم کریں
092-03452104458
092-03062296626

مندرجہ زیل معلوماتی ویب سائٹس ملاحظہ کیجیے

نواز شریف اور ان کے خاندان کے کارناموں کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے

NAWAZ SHARIF RAIWIND
Address:  sharifpalace.blogspot.com
 پاکستان کے بارے میں ہر طرح کی معلومات کے لیے دیکھیے
 Address:.pakistan-research.blogspot.comپاکستان کے دفاعی اداروں کے بارے میں جانیے
ISI Pakistan Inter-Services Address
isi-pakistan-research.blogspot.com
برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے بارے میں جاننے کے لیئے دیکھیے
Address: uae search.blogspot.com